اسلام آباد ۔ 7 اپریل (اے پی پی) پاکستان جوڈو فیڈریشن کے نائب صدر و ترجمان مسعود احمد نے کہا ہے کہ حکومت کو عوام کی زندگیاں عزیر ہیں کھلاڑی گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنے ایک پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جوڈو فیڈریشن نے کورونا وائرس کے باعث اپنی تمام سرگرمیوں کو پہلے ہی روک دیا ہے اور …
حکومت کو عوام کی زندگیاں عزیر ہیں خدا کے لئے عوام اور کھلاڑیوں گھروں سے باہر نہ نکلیں، پاکستان جوڈو فیڈریشن کا پیغام

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 اپریل (اے پی پی) پاکستان جوڈو فیڈریشن کے نائب صدر و ترجمان مسعود احمد نے کہا ہے کہ حکومت کو عوام کی زندگیاں عزیر ہیں کھلاڑی گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنے ایک پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جوڈو فیڈریشن نے کورونا وائرس کے باعث اپنی تمام سرگرمیوں کو پہلے ہی روک دیا ہے اور پوری دنیا میں کورونا وائرس کی وباء پھیلنے سے تمام بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلے بھی معطل ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 6 اپریل کو ہر سال کھیلوں کی ترقی اور امن کا بین الاقوامی دن منایا جاتا تھا لیکن اس بار سب کا ایک ہی نعرہ تھا کہ ہم ملکر دنیا کو بہتر بنا سکتے ہیں۔ مسعود احمد نے کہا کہ کورونا وائرس کو شکست دینے کے لئے ہم سب کو ایک ہونا پڑے گا اور عوام اپنے اپنے گھروں سے غیر ضروری طور باہر نہ نکلیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے احتتاطی تدابیر پر عمل نہ کیا تو اس وباء سے ہمارا بچنا بہت مشکل ہو جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ صحت مند معاشرے کے لئے کھیلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے اگر کھیلیں نہیں ہوںگی تو صحتمند معاشرہ کیسے جنم لے گا، اگر عوام چند دنوں کے اپنے اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں تو اس وباء پر جلد قابو پاکر ہم اپنے کھیلوں کے میدان آباد کرسکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھلاڑی گھروں میں رہ کر اپنی فزیکل فٹنس اور خوراک پر توجہ دیں۔







