23.8 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومقومی خبریںشیخ انصر عزیز کا شہر کے مختلف مقامات کا دورہ

شیخ انصر عزیز کا شہر کے مختلف مقامات کا دورہ

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 14 ستمبر (اے پی پی) میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کے میئر و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصرعزیز نے شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور قربانی کے جانوروں کی الائیشیں اور اوجڑیاں بروقت اکٹھی کرنے کے آپریشن کا جائزہ لیا اور عملے کی کوششوں کی تعریف کی۔ عید کے دوسرے دن میئر اسلام آباد نے ذاتی طور پر شہرکے مختلف علاقوں میں اوجڑیاں اکٹھی کرنے کے آپریشن کی نگرانی کرتے ہوئے سینی ٹیشن اور انوائر منٹ عملے کو ہدایت کی ہے بروقت الائشیں اکٹھی کرکے انہیں سائنسی بنیادوں پر تلف کرنے کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عید کے دوسرے اورتیسرے دن قربانی کرنے والوں کی سہولت کےلئے آپریشن جاری رکھا جائے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=19642

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں