اسلام آباد ۔ 10 اپریل (اے پی پی) کورونا کی وبا سے نمٹنے کے لئے شعبہ صحت کے استعدادی دائرہ کار کو بڑھانے کے لیے این ڈی ایم اے کی جانب سے خریدے گئے سامان کی ایک اور کھیپ اسلام آباد پہنچ گئی۔ یہ سامان این ڈی آر ایم ایف اور ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے فراہم کردہ 50 ملین ڈالر کی امدادی رقوم سے خریدا گیا ہے۔ این …
این ڈی ایم اے کی جانب سے خریدے گئے سامان کی ایک اور کھیپ اسلام آباد پہنچ گئی، ترجمان این ڈی ایم اے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 اپریل (اے پی پی) کورونا کی وبا سے نمٹنے کے لئے شعبہ صحت کے استعدادی دائرہ کار کو بڑھانے کے لیے این ڈی ایم اے کی جانب سے خریدے گئے سامان کی ایک اور کھیپ اسلام آباد پہنچ گئی۔ یہ سامان این ڈی آر ایم ایف اور ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے فراہم کردہ 50 ملین ڈالر کی امدادی رقوم سے خریدا گیا ہے۔ این ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق چین سے اسلام آباد پہنچنے والے جہاز میں2000 ٹیسٹنگ کٹس، 50 موبائل ایکسرے مشین، 1لاکھ کے این۔ 95 ماسک، 5لاکھ میڈیکل ماسک، 10ہزار سرجیکل گاو¿ن شامل ہیں۔ این ڈی ایم اے کی جانب سے دیگر سامان کی خریداری بھی کی جا چکی ہے جو اگلے آنے والے جہازوں کے ذریعے پاکستان پہنچ جائے گا۔ دیگر خریدے گئے سامان میں سکریننگ کٹس، آئی سی یو اور وینٹیلیٹرز بھی شامل ہیں۔








