اسلام آباد ۔ 10 اپریل (اے پی پی) چیئر مین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ چیک ری پبلک میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات پر بہت دل گرفتہ ہے، پاکستان کی پارلیمنٹ اور عوام کی جانب سے متاثر خاندانوں سے دلی تعزیت اور افسوس کرتا ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو چیک ری پبلک کی سینیٹ کے سربراہ کو لکھے گئے خط میں …
چیئر مین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا چیک ری پبلک کی سینیٹ کے سربراہ کو خط، کورونا وائرس کی وبا سے اموات پر افسوس کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 اپریل (اے پی پی) چیئر مین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ چیک ری پبلک میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات پر بہت دل گرفتہ ہے، پاکستان کی پارلیمنٹ اور عوام کی جانب سے متاثر خاندانوں سے دلی تعزیت اور افسوس کرتا ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو چیک ری پبلک کی سینیٹ کے سربراہ کو لکھے گئے خط میں کیا۔ انہوں نے خط میں کورونا وائرس کے باعث ہونے والی ہلاکتوں پر پاکستان کی پارلیمنٹ کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کی جانب سے ہر قسم کی معاونت کی پیشکش کی ۔ چیئرمین سینیٹ نے خط میں لکھا کہ وہ چیک ری پبلک میں کورونا وائرس کے باعث ہونے والی ہلاکتوں پر بہت دل گرفتہ ہیں۔ پاکستان کی پارلیمنٹ اور عوام کی جانب سے متاثر خاندانوں سے دلی تعزیت اور افسوس کرتا ہوں۔کورونا وائرس ایک غیر معمولی عالمی چیلنج ہے جس سے ہر ایک فرد متاثر ہوا ہے۔ اس بحران سے جہاں تباہی ہوئی ہے وہاں اقوام عالم کو متحد ہونے کا ایک منفرد موقع میسر آیا ہے۔ پاکستان دنیا کی طرح سماجی فاصلے اور احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل پیرا ہے۔ پاکستان کا پارلیمان اور قوم اس مشکل وقت میں آپ کے ساتھ ہیں۔ توقع ہے کہ مشترکہ کوششوں سے ہم جلد اس بحران پر قابو پا لیں گے۔ دکھ کی اس گھڑی میں میری نیک تمنائیں آپ کے ساتھ ہیں۔








