گورنر خیبرپختونخوا کا قلات اور گوادر میں فتنۃ الہندوستان کے چار دہشت گردوں کے جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پیر کے روز قلات اور گوادر میں فتنۃ الہندوستان کے چار دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔تر جمان گورنر ہاوس پشاور کے مطابق گورنر فیصل کریم کنڈی کا ضلع گوادر میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران میجر وجاہت وحید کی شہادت پر اظہارِ افسوس کیا۔

پشاور۔ 19 اکتوبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پیر کے روز قلات اور گوادر میں فتنۃ الہندوستان کے چار دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔تر جمان گورنر ہاوس پشاور کے مطابق گورنر فیصل کریم کنڈی کا ضلع گوادر میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران میجر وجاہت وحید کی شہادت پر اظہارِ افسوس کیا۔

گورنر فیصل کریم کنڈی کا ملک کے دفاع اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے میجر وجاہت وحید کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا ۔گورنر خیبرپختونخوا کا شہید میجر وجاہت وحید کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ میجر وجاہت وحید نے وطن کے دفاع میں جان قربان کرکے فرض شناسی اور حب الوطنی کی عظیم مثال قائم کی۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی قربانیاں اور پیشہ ورانہ خدمات قابلِ تحسین ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنۃ الہندوستان کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں قابلِ تحسین ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کے امن و استحکام اور عوام کے تحفظ کے لیے سکیورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔