ریسکیو 1122 مانسہرہ کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ ترجمان ریسکیو 1122 مانسہرہ کے مطابق ریسکیو 1122 مانسہرہ کی جانب سے 12 سے 18 اکتوبر 2026 کے دوران ضلع بھر میں مجموعی طور پر 46 مختلف ہنگامی صورتحال پر بروقت کارروائیاں کرتے ہوئے 42 افراد کو ریسکیو خدمات فراہم کی گئیں۔
ریسکیو 1122 مانسہرہ کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری

مزید خبریں
مانسہرہ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی):ریسکیو 1122 مانسہرہ کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ ترجمان ریسکیو 1122 مانسہرہ کے مطابق ریسکیو 1122 مانسہرہ کی جانب سے 12 سے 18 اکتوبر 2026 کے دوران ضلع بھر میں مجموعی طور پر 46 مختلف ہنگامی صورتحال پر بروقت کارروائیاں کرتے ہوئے 42 افراد کو ریسکیو خدمات فراہم کی گئیں۔
ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق 33 میڈیکل کیسز، 7 ٹریفک حادثات، 2 آتشزدگی اور 4 دیگر متفرق ہنگامی واقعات میں ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے بروقت طبی و امدادی خدمات فراہم کیں۔ ریسکیو 1122 کی ریفرل سروس کے تحت 34 مریضوں کو ضلع مانسہرہ اور دیگر اضلاع کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ گزشتہ ہفتے کے دوران ایمرجنسی ہیلپ لائن 1122 پر 2944 کالز موصول ہوئیں، جن میں 1285معلوماتی/ڈراپ کالز جبکہ 1613 جعلی یا غیر متعلقہ کالز شامل تھیں۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مانسہرہ ابرار علی نے ہفتہ بھر کے دوران ریسکیو 1122 کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ خدمات اور محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ریسکیو اہلکار مشکل ترین حالات میں اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے ہمیشہ صف اول میں موجود رہتے ہیں۔






