لاہور۔10 اپریل(اے پی پی )وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ڈیرہ غازی خان کے دورافتادہ علاقے وہوا کا دورہ کیا-وزیر اعلی عثمان بزدار نے رورل ہیلتھ سنٹر وہوا کا معائنہ کیا اور سنٹر میں ضروری ادویات، ویکسین اور طبی سامان کی دستیابی کا جائزہ لیا-وزیر اعلی عثمان بزدار نے دیہی مرکز صحت کے مختلف شعبے دیکھے اور زیر تعمیر بلاک کا بھی معائنہ کیا-وزیر اعلی عثمان بزدار نے کورونا …
وزیر اعلی پنجاب کا رورل ہیلتھ سنٹر وہوا کا دورہ، ادویات کی دستیابی اورکورونا مریضوں کیلئے قائم آئسو لیشن وارڈ کا معائنہ کیا

مزید خبریں
لاہور۔10 اپریل(اے پی پی )وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ڈیرہ غازی خان کے دورافتادہ علاقے وہوا کا دورہ کیا-وزیر اعلی عثمان بزدار نے رورل ہیلتھ سنٹر وہوا کا معائنہ کیا اور سنٹر میں ضروری ادویات، ویکسین اور طبی سامان کی دستیابی کا جائزہ لیا-وزیر اعلی عثمان بزدار نے دیہی مرکز صحت کے مختلف شعبے دیکھے اور زیر تعمیر بلاک کا بھی معائنہ کیا-وزیر اعلی عثمان بزدار نے کورونا وائرس کے مریضوں کے لئے قائم آئسو لیشن وارڈبھی دیکھااور آئسو لیشن وارڈ میں طبی سہولتوں کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی- وزیر اعلی عثمان بزدارنے رورل ہیلتھ سنٹر وہوا کو اپ گریڈ کر کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بنانے کا اعلان کیا اوررورل ہیلتھ سنٹر وہوا کی رابطہ سڑک فوری تعمیر کرنے کا حکم دیا-وزیر اعلی عثمان بزدارنے ڈاکٹروں، پیرا میڈیکل سٹاف اور مریضوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہوا کے ہسپتال میں ایکسرے کلر ڈویلپر، ٹراما سنٹر سمیت صحت کی جدید سہولتیں فراہم کی جائیں گی-وہوا کے ہسپتال کوطبی سہولتوں کے حوالے سے ماڈل بنائیں گے اور علاقے کے لوگوں کو ان کی دہلیز پر بہترین علاج معالجہ دیں گے-عوام کو معیاری ہیلتھ کیئر فراہم کرنے کے لئے وسائل کی کمی نہیں آنے دیں گے – وہوا کے ہسپتال میں ترقی یافتہ شہروں کے برابر سہولتیں فراہم کریں گے -وزیر اعلی عثمان بزدار نے وہوا میں ریسکیو 1122 اور کالج کی زیر تکمیل عمارتوں کا بھی معائنہ کیااور زیر تکمیل منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی-دریں اثناءوزیر اعلی عثمان بزدار نے وہوا میں بارڈر ملٹری پولیس پوسٹ کا دورہ کیا اور پوسٹ پر تعینات بارڈر ملٹری پولیس کے اہلکاروں سے ملاقات کی-انچار ج بی ایم پی وہوا نے وزیر اعلی عثمان بزدار کو بریفنگ دی-وزیر اعلی عثمان بزدار نے اس موقع پر کہا کہ بارڈر ملٹری پولیس کو عوام کے جان ومال کی حفاظت کے لئے ممکنہ وسائل فراہم کریں گے – بارڈر ملٹری پولیس کے جوان قابل قدر اثاثہ ہیں – وزیر اعلی عثمان بزدار نے وہوا میں لوگوں سے بھی ملاقات کی اوروزیر اعلی نے لوگوں کو کورونا کی وباءکے پیش نظر سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی وبائ کا پھیلاو¿ روکنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے – عوام احتیاطی تدابیر اختیا ر کریں اور کورونا سے محفوظ رہیں – انہوں نے کہا کہ کورونا کے خلاف جنگ میں ہار کا کوئی آپشن نہیں اور یہ جنگ عوام کے تعاون سے ہر صورت جیتیں گے -ایڈیشنل چیف سیکرٹری اربنائزیشن و انفراسٹرکچر، سیکرٹری آبپاشی،سیکرٹری زراعت، کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویڑن اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے-








