اسلام آباد ۔ 10 اپریل (اے پی پی) کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف مثالی خدمات انجام دے رہے ہیں اور اپنی زندگی داو¿ پر لگا کر دوسروں کی زندگیاں بچا رہے ہیں، آپ کی حفاظت حکومت کی سب سے بڑی ذمہ داری ہے، وفاقی حکومت دن رات ایک کرکے فرنٹ لائن پر اس موذی بیماری سے لڑنے والے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی …
کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف مثالی خدمات انجام دے رہے ہیں، قاسم خان سوری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 اپریل (اے پی پی) کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف مثالی خدمات انجام دے رہے ہیں اور اپنی زندگی داو¿ پر لگا کر دوسروں کی زندگیاں بچا رہے ہیں، آپ کی حفاظت حکومت کی سب سے بڑی ذمہ داری ہے، وفاقی حکومت دن رات ایک کرکے فرنٹ لائن پر اس موذی بیماری سے لڑنے والے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حفاظت کےلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ یہ بات ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کوئٹہ میں ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ حکومت بلوچستان کی جانب سے قائم کورونا وائرس کنٹرول روم میں انتطامیہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ ملاقات میں ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن بلوچستان قیصر خان، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل ہیلتھ خواجہ محمد سکندر ذیشان، کورونا سینٹر کے انچارج ڈاکٹر نقیب نیازی، ڈاکٹر ظہیر احمد خان کاکڑ اور دیگر ڈاکٹرز موجود تھے۔ ملاقات میں بلوچستان میں کورونا وائرس کے پھیلاو¿، روک تھام اور میسر سہولیات کے حوالہ سے تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پر ڈاکٹرز نے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم انسانیت کی خدمت جاری رکھیں گے ۔ انہوں نے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سے مکمل پی پی ای کٹس، وینٹیلیٹرز، پیشنٹ مانیٹرز، ہائی بلڈ نوزل کینولا اور دیگر حفاظتی سامان کی بلا تعطل فراہمی کی درخواست کی۔ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے ڈاکٹرز کو اس سلسلہ میں اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔ بعد ازاں ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ حکومت بلوچستان کورونا وائرس کنٹرول روم کا دورہ کیا جہاں انہیں انچارج ڈاکٹر نقیب نیازی نے صوبہ بلوچستان میں کورونا وائرس سے متعلق اعداد و شمار پر بریفنگ دی۔








