سیالکوٹ ۔ 12 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے نجی سکول اکبرآباد میں مستحقین میں راشن تقسیم کیا ۔راشن تقسیم کرنے کی اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا عوام سے درد اور احساس کا رشتہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں …
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے نجی سکول اکبرآباد میں مستحقین میں راشن تقسیم کیا

مزید خبریں
سیالکوٹ ۔ 12 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے نجی سکول اکبرآباد میں مستحقین میں راشن تقسیم کیا ۔راشن تقسیم کرنے کی اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا عوام سے درد اور احساس کا رشتہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں غریب عوام کی ہر ممکن مدد کی جائے گی تاکہ مستحق اور دیہاڑی دار طبقہ کی مشکلات کم ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ حقدار کو اس کا حق پہنچانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔قبل ازیں معاون خصوصی نے سیالکوٹ کے مختلف علاقوں میں کرونا وائرس کی روک تمام کے سپرے مہم کا آغاز کیا۔








