وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس

اسلام آباد۔ 12 اپریل (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال، روک تھام کے لیے اقدامات، صنعتوں اور معاشی سرگرمیوں کی روانی کے حوالے سے حکمت عملی اور مستقبل کے لائحہ عمل کے حوالے اعلی سطحی اجلاس ہوا۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزراء مخدوم خسرو بختیار، اسد عمر، اعجاز احمد شاہ، عمر …

اسلام آباد۔ 12 اپریل (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال، روک تھام کے لیے اقدامات، صنعتوں اور معاشی سرگرمیوں کی روانی کے حوالے سے حکمت عملی اور مستقبل کے لائحہ عمل کے حوالے اعلی سطحی اجلاس ہوا۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزراء مخدوم خسرو بختیار، اسد عمر، اعجاز احمد شاہ، عمر ایوب، حماد اظہر، سید فخر امام، مشیر عبدالرزاق داؤد، معاونین خصوصی ڈاکٹر معید یوسف،ڈاکٹر ظفر مرزا، بیرسٹر شہزاد اکبر، تانیہ ادریس، فوکل پرسن برائے کوویڈ۔19 ڈاکٹر فیصل، چیئرمین این ڈی ایم اے اورسینئر افسران شریک ہیں۔ وزیر اعلی پنجاب اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہیں۔