سیالکوٹ 12اپریل(اے پی پی ) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے گورنمنٹ کرسچن گرلز ہائی سکول حاجی پورہ سیالکوٹ میں احساس کفالت پروگرام کے تحت مستحقین میں امدادی رقوم کیلئے قائم مرکز کا دورہ کیا۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس سمیت متعلقہ اداروں کی جانب سے کئے گئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور امدادی رقوم حاصل کرنے والی خواتین سے …
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا گورنمنٹ کرسچن گرلز ہائی سکول میں احساس کفالت پروگرام کے تحت مستحقین میں امدادی رقوم کیلئے قائم مرکز کا دورہ

مزید خبریں
سیالکوٹ 12اپریل(اے پی پی ) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے گورنمنٹ کرسچن گرلز ہائی سکول حاجی پورہ سیالکوٹ میں احساس کفالت پروگرام کے تحت مستحقین میں امدادی رقوم کیلئے قائم مرکز کا دورہ کیا۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس سمیت متعلقہ اداروں کی جانب سے کئے گئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور امدادی رقوم حاصل کرنے والی خواتین سے ملنے والی سہولیات بارے استفسار کیا اور بہترین انتظامات پر اطمینان کا اظہارکیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ کیپٹن (ر) مستنصر فیروز’ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میر محمد نواز’ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ کریم بخش’ اسسٹنٹ کمشنر جویریہ مقبول رندھاوا’ اے ڈی بی آئی ایس بی سید مہدی’جمشید غیاث’چوہدری منور حسین تحصیل صدر پاکستان تحریک انصاف سیالکوٹ مہر کاشف اور ڈی ایس پی سٹی رانا ندیم طارق بھی اس موقع پر موجود تھے۔








