وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کا پاک فوج کے طیارے کے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد ۔ 13 اپریل (اے پی پی) وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے پاک فوج کے طیارے کے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے جس میں میجر عمر اور لیفٹینٹ فیضان شہید ہوگئے۔ پیر کو وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر اور …

اسلام آباد ۔ 13 اپریل (اے پی پی) وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے پاک فوج کے طیارے کے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے جس میں میجر عمر اور لیفٹینٹ فیضان شہید ہوگئے۔ پیر کو وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر اور حوصلہ عطا فرمائے۔ انہوں نے ملک و قوم کے لئے پاک فوج کی خدمات اور قربانیوں کو نا قابل فراموش قرار دیا اور کہا کہ پوری قوم ان قربانیوں پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔