اسلام آباد ۔ 16 اپریل (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری کی کاوشوں سے متحدہ عرب امارات حکومت نے کورونا وباءکے دوران پھنسے پاکستانیوں کے ویزوں میں توسیع کا اعلان کیا ہے ۔ زلفی بخاری کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے انسانی وسائل سے رابطوں کے بعد یہ بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے ۔ وزار ت اوورسیز …
معاون خصوصی سید ذوالفقار بخاری کی کاوشوں سے متحدہ عرب امارات حکومت کا ملک میں پھنسے پاکستانیوں کے ویزوں میں توسیع کا اعلان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 اپریل (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری کی کاوشوں سے متحدہ عرب امارات حکومت نے کورونا وباءکے دوران پھنسے پاکستانیوں کے ویزوں میں توسیع کا اعلان کیا ہے ۔ زلفی بخاری کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے انسانی وسائل سے رابطوں کے بعد یہ بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے ۔ وزار ت اوورسیز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یواے ای حکومت پاکستانی ملازمین کا خود تحفظ کرے گی، ملازمتوں سے برطرف ملازمین کو پوری تنخواہ دی جائے گی جو پاکستانی وہاں رکنا چاہیں گے انہیں قانونی تحفظ دیا جائے گا جبکہ پاکستان واپس آنیوالے ملازمین کو متحدہ عرب امارات کی کمپنیاں ایئر ٹکٹ کاخرچ دیں گی ۔ وباءکے دوران پاکستانی ملازمین کو ترجیحی بنیادوں پر ورچوئل روزگار فراہم کیا جائے گا ۔یواے ای کے وزیر انسانی وسائل نے بھرپور رابطوں ،ساتھ دینے،عرب امارات سے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے فلائیٹ آپریشن کی بحالی کو مثبت اقدام قرار دیتے ہوئے حکومت پاکستان اور زلفی بخاری کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ معاون خصوصی زلفی بخاری نے بھی مشکل وقت میں پاکستانیوں کا خیال رکھنے پر متحدہ عرب امارات حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔








