اسلام آباد ۔ 18 اپریل (اے پی پی) رواں مالی سال کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاروں نے ڈیٹ سکیورٹیز میں 3.47 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے اعداد وشمار کے مطابق جولائی 2019ء میں جاری مالی سال کے آغاز سے لے کر فروری 2020ء کے اختتام تک غیر ملکی سرمایہ کاروں نے 3.47 ارب ڈالر سرمایہ کاری کی ہے جبکہ …
رواں مالی سال کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاروں نے ڈیٹ سکیورٹیز میں3.47 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ، سٹیٹ بینک
اسلام آباد ۔ 18 اپریل (اے پی پی) رواں مالی سال کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاروں نے ڈیٹ سکیورٹیز میں 3.47 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے اعداد وشمار کے مطابق جولائی 2019ء میں جاری مالی سال کے آغاز سے لے کر فروری 2020ء کے اختتام تک غیر ملکی سرمایہ کاروں نے 3.47 ارب ڈالر سرمایہ کاری کی ہے جبکہ اس دوران 313.93 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری واپس لی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 8 ماہ کے دوران 3 ارب ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کے بعد فروری 2020ء کے دوران 263 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری واپس لی گئی ہے۔









