اسلام آباد ۔ 18 اپریل (اے پی پی) برطانیہ کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لئے پاکستان کو 2.67 ملین پاؤنڈ کی مالی امداد دیگا۔پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے ہفتہ کو ویڈیو پیغام میں اس مالی اعانت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس امداد کا مقصد پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کو طبی امداد کی فراہمی اور مریضوں کی تشخیص اور …
برطانیہ کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لئے پاکستان کو 2.67 ملین پاؤنڈ کی مالی امداد دے گا،برطانوی سفیر
اسلام آباد ۔ 18 اپریل (اے پی پی) برطانیہ کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لئے پاکستان کو 2.67 ملین پاؤنڈ کی مالی امداد دیگا۔پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے ہفتہ کو ویڈیو پیغام میں اس مالی اعانت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس امداد کا مقصد پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کو طبی امداد کی فراہمی اور مریضوں کی تشخیص اور ٹیسٹنگ کیلئے مضبوط نظام تیار کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ عالمی ادارہ برائے صحت کو 2.67 ملین پاؤنڈ کے پیکیج کی مالی اعانت فراہم کرے گا تاکہ وہ پاکستان کے 27 اضلاع میں بچاؤ، ٹیسٹنگ اور علاج کی خدمات کو بہتر بنا سکے۔ برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ برطانیہ ٹڈی دل پر قابو پانے کے لئے پاکستان کو اضافی 10 لاکھ پاونڈ بھی فراہم کریگا جو فصلوں اور معیشت پر تباہ کن اثرات مرتب کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ مشکل وقتوں میں اپنے دوست ملک پاکستان کے ساتھ شامل بشانہ کھڑا ہے۔









