حکومت کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کے اتفاق رائے سے فیصلے لے رہی ہے، وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی کی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 18 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ حکومت کورونا وائرس کے خلاف کامیابی کے ساتھ لڑنے کیلئے قومی رابطہ کمیٹی (این سی سی) میں تمام اسٹیک ہولڈرز کے اتفاق رائے سے فیصلے لے رہی ہے، اپوزیشن جماعتیں سیاسی پوائنٹ سکورنگ کیلئے اس حساس معاملے پر سیاست نہ کریں، وقت آگیا ہے کہ اس وباء سے نمٹنے اور …

اسلام آباد ۔ 18 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ حکومت کورونا وائرس کے خلاف کامیابی کے ساتھ لڑنے کیلئے قومی رابطہ کمیٹی (این سی سی) میں تمام اسٹیک ہولڈرز کے اتفاق رائے سے فیصلے لے رہی ہے، اپوزیشن جماعتیں سیاسی پوائنٹ سکورنگ کیلئے اس حساس معاملے پر سیاست نہ کریں، وقت آگیا ہے کہ اس وباء سے نمٹنے اور اس پر قابو پانے کے لئے مشترکہ طور پر حکمت عملی وضع کی جائے۔ ہفتہ کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کورونا وائرس کے تناظر میں متاثر ہونے والے لوگوں خصوصاً دیہاڑی دار اور مزدور طبقے کے بارے میں فکر مند ہے، حکومت نے ملک کے غریب خاندانوں کو ریلیف دینے کیلئے احساس کیش ایمرجنسی پروگرام سمیت مختلف فلاحی منصوبے شروع کئے ہیں۔ انہوں نے عوام کو وبائی بیماری سے خود کو محفوظ رکھنے کیلئے احتیاطی تدابیر اپنانے پر سراہا۔