پاکستان کی ایکویٹی مارکیٹ نے حالیہ برسوں میں چین اور بھارت کی نسبت شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، ”فوربز“ میگزین

پاکستان کی ایکویٹی مارکیٹ نے حالیہ برسوں میں چین اور بھارت کی نسبت شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، ”فوربز“ میگزین دہشت گرد حملوں سے نقصان کے باوجود پاکستان کی ایکویٹی مارکیٹ نے شاندار کارکردگی دکھائی اور بیرون ملک سے اعتماد کا ووٹ ملا،چین کی مارکیٹ میں استحکام نہیں آسکا اور بھارت کو اصلاحات پر عملدرآمد نہ ہونے کا مسئلہ درپیش ہے، امریکی بزنس میگزین ”فوربز“ میں شائع ہونے والا …

پاکستان کی ایکویٹی مارکیٹ نے حالیہ برسوں میں چین اور بھارت کی نسبت شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، ”فوربز“ میگزین
دہشت گرد حملوں سے نقصان کے باوجود پاکستان کی ایکویٹی مارکیٹ نے شاندار کارکردگی دکھائی اور بیرون ملک سے اعتماد کا ووٹ ملا،چین کی مارکیٹ میں استحکام نہیں آسکا اور بھارت کو اصلاحات پر عملدرآمد نہ ہونے کا مسئلہ درپیش ہے، امریکی بزنس میگزین ”فوربز“ میں شائع ہونے والا آرٹیکل
اسلام آباد ۔ 15 ستمبر (اے پی پی) پاکستان کی ایکویٹی مارکیٹ نے حالیہ برسوں میں چین اور بھارت کی مارکیٹوں کی نسبت بڑے مارجن کے ساتھ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ گزشتہ 12 ماہ میں گلوبل ایکس ایم ایس سی آئی پلس فیصد پاکستان ای ٹی ایف نے 20 فیصد اضافہ کے ساتھ بھارت اور چین کی ای ٹی ایف کو تقریباً 2 تا ایک کے ساتھ شکست دی۔ امریکی بزنس میگزین ”فوربز“ میں شائع ہونے والے ایک آرٹیکل کے مطابق پاکستان جسے دہشت گرد حملوں سے نقصان ہوا، کے باوجود ایکویٹی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ میگزین نے اس سلسلہ میں وجوہات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے حملوں سے عمومی طور پر مالیاتی منڈیاں متاثر نہیں ہوتیں جب تک کہ اس سے تجارت میں خلل نہ ہو اور پاکستان میں ایسا معاملہ نہیں اور مارکیٹ اصلاحاتی کوششوں کے نتیجہ میں عالمی بینک کی امداد سے ایک ارب ڈالر کے ساتھ بیرون ملک سے اعتماد کا ووٹ حاصل ہو رہا ہے جبکہ پاکستان کی مارکیٹ سمندر پار اداروں سے بھی بڑی توثیق حاصل کر رہی ہے اور دوسری طرف چین کی مارکیٹ میں استحکام نہیں آیا اور بھارت کو اصلاحات پر عملدرآمد نہ ہونے کا مسئلہ ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply