نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس ، حالیہ سفارتی روابط پر عمل درآمد، جاری سفارتی ترجیحات اور آئندہ سفارتی مصروفیات کی تیاریوں پر تفصیلی تبادلۂ خیال
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس ، حالیہ سفارتی روابط پر عمل درآمد، جاری سفارتی ترجیحات اور آئندہ سفارتی مصروفیات کی تیاریوں پر تفصیلی تبادلۂ خیال

مزید خبریں
اسلام آباد۔18جولائی (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں حالیہ سفارتی روابط پر عمل درآمد، جاری سفارتی ترجیحات اور آئندہ سفارتی مصروفیات کی تیاریوں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار ،سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور وزارتِ خارجہ کے سینئر حکام کے ساتھ حالیہ سفارتی سرگرمیوں اور روابط کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر حالیہ سفارتی روابط پر عمل درآمد، جاری سفارتی ترجیحات اور آئندہ سفارتی مصروفیات کی تیاریوں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے سفارتی اقدامات پر مؤثر عمل درآمد، قریبی باہمی رابطے اور پاکستان کے خارجہ پالیسی کے اہداف اور قومی مفادات کے فروغ کے لیے مسلسل اور مربوط کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔