پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے قانون نافذ کرنے والے اداروں (LEAs) کے ساتھ قریبی تعاون کرتے ہوئے 15 اور 16 جولائی 2026 کی درمیانی شب سہالہ–اے آر ایل پائپ لائن سے منظم انداز میں تیل چوری کرنے والے گروہ کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے چوری کی بڑی کوشش ناکام بنا دی۔
پی ایس او نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے سہالا–اے آر ایل پائپ لائن پر بڑے پیمانے پر منظم تیل چوری کی کوشش ناکام بنا دی

مزید خبریں
اسلام آباد۔18جولائی (اے پی پی):پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے قانون نافذ کرنے والے اداروں (LEAs) کے ساتھ قریبی تعاون کرتے ہوئے 15 اور 16 جولائی 2026 کی درمیانی شب سہالہ–اے آر ایل پائپ لائن سے منظم انداز میں تیل چوری کرنے والے گروہ کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے چوری کی بڑی کوشش ناکام بنا دی۔
ہفتہ کو یہاں جاری بیان کے مطابق یہ کارروائی رات 11 بج کر 45 منٹ پر پائپ لائن میں اچانک پریشر میں کمی کی نشاندہی کے بعد شروع کی گئی۔ کہوٹہ روڈ پر ایک مشتبہ مقام کی مسلسل نگرانی اور پہلے سے حاصل شدہ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر پی ایس او نے فوری طور پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو آگاہ کیا۔قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سکیورٹی ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تقریباً رات 2 بج کر 15 منٹ پر مشتبہ افراد کو پائپ لائن سے غیر قانونی طور پر پٹرولیم مصنوعات نکالتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔کارروائی کے دوران برآمد ہونے۔کارروائی کے دوران تیل چوری کے لیے استعمال ہونے والی 2 گاڑیاں، شہزور/ہنڈائی ٹرک، قبضے میں لے لیے گئے۔
گاڑیوں میں موجود تقریباً 800 لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل برآمد کیا گیا- اسٹوریج ٹینکس سے تقریباً 1,000 لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل برآمد ہوا۔ڈرموں اور 20/50 لیٹر کے کینز میں موجود تقریباً 200 لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی قبضے میں لے لیا گیا۔پائپ لائن سے غیر قانونی کنکشن اور تیل چوری کے لیے استعمال ہونے والا متعلقہ سامان بھی ضبط کر لیا گیا۔تمام گرفتار ملزمان، ضبط شدہ گاڑیوں، برآمد شدہ پٹرولیم مصنوعات اور دیگر سامان کو مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے ساہالا پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔یہ کامیاب کارروائی پی ایس او کی ایندھن چوری کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اورقومی توانائی کے بنیادی ڈھانچے کے تحفظ کے عزم کا واضح ثبوت ہے۔
کارروائی کی کامیابی ریئل ٹائم مانیٹرنگ، قابلِ عمل انٹیلی جنس معلومات اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں ممکن ہوئی۔پی ایس او ملک کی توانائی کی سپلائی چین کےتحفظ کے لیے پرعزم ہے اور اہم قومی تنصیبات کو نشانہ بنانے والے جرائم پیشہ نیٹ ورکس کے خاتمے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھے گا۔







