وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا وانا میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وانا میں بروقت انٹیلی جنس پر مبنی کارروائی کے ذریعے دہشت گردی کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بنانے پر پاکستان کی سکیورٹی فورسز کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

اسلام آباد۔18جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وانا میں بروقت انٹیلی جنس پر مبنی کارروائی کے ذریعے دہشت گردی کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بنانے پر پاکستان کی سکیورٹی فورسز کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ہفتہ کو جاری اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نےبروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے وانا اور اس کے گردونواح کو ممکنہ بڑی تباہی سے محفوظ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ قابلِ اعتماد انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے منصوبے کو عملی شکل اختیار کرنے سے پہلے ہی ناکام بنا دیا گیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بارود سے بھری ایک گاڑی اور ایک موٹر سائیکل کو تباہ کرکے دہشت گردی کے خطرے کو مؤثر انداز میں ختم کر دیاجس سے بے گناہ شہریوں کی جان و مال کو محفوظ بنایا گیا۔انہوں نے سکیورٹی اہلکاروں کی پیشہ ورانہ مہارت، مستعدی اور بروقت ردعمل کو سراہتے ہوئےکہا کہ فورسز نے انٹیلی جنس پر مبنی کامیاب کارروائی کے ذریعے خودکش حملے کے مذموم منصوبے کو بھی ناکام بنایا، جو دہشت گردی کے خلاف ایک بڑی کامیابی ہے۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں نے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے ہیں۔ انہوں نےملک کے دفاع اور عوام کے تحفظ کے لیے فورسز کی جرات، قربانی اور عزم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

مزید خبریں