وزیرِ مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر حکومت نے بدعنوانی کے خلاف مؤثر مہم شروع کر رکھی ہے جو بلاامتیاز جاری رہے گی، جبکہ احتساب کے عمل میں کسی کو بھی رعایت نہیں دی جائے گی،حکومت شفافیت، احتساب اور عوامی مسائل کے حل کے لیے پُرعزم ہے، جبکہ ملک کی معاشی اور سماجی صورتحال میں بہتری کے لیے …
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر حکومت نے بدعنوانی کے خلاف مؤثر مہم شروع کر رکھی ہے جو بلاامتیاز جاری رہے گی،بیرسٹر عقیل ملک

مزید خبریں
اسلام آباد۔18جولائی (اے پی پی):وزیرِ مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر حکومت نے بدعنوانی کے خلاف مؤثر مہم شروع کر رکھی ہے جو بلاامتیاز جاری رہے گی، جبکہ احتساب کے عمل میں کسی کو بھی رعایت نہیں دی جائے گی،حکومت شفافیت، احتساب اور عوامی مسائل کے حل کے لیے پُرعزم ہے، جبکہ ملک کی معاشی اور سماجی صورتحال میں بہتری کے لیے بھی مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ بدعنوانی کے خلاف جاری مہم میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کرنے والوں پر بھی کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ احتساب کا عمل ہر سطح پر مؤثر انداز میں جاری رکھا جائے گا تاکہ شفاف طرزِ حکمرانی کو فروغ دیا جا سکے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سوال کے جواب میں وزیرِ مملکت نے کہا کہ پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین بنیادی طور پر عالمی منڈی کےرجحانات اور خطے کی سیاسی و سکیورٹی صورتحال کو مدنظر رکھ کر کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو قیمتوں کے حوالے سے غیر ضروری ابہام پیدا کرنے کے بجائے قابلِ عمل تجاویز پیش کرنی چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم ڈویژن تمام متعلقہ معاشی عوامل کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد ہی قیمتوں سے متعلق فیصلے کرتا ہے۔ بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پیٹرول کی قیمتیں اب بھی بھارت اور بنگلہ دیش کے مقابلے میں زیادہ مناسب ہیں جو حکومت کی متوازن اور ذمہ دار معاشی پالیسی کا مظہر ہے۔







