منیلا ۔ 21 اپریل (اے پی پی) عالمی ادارہ صحت اور مغربی بحر الکاہل کے ڈائریکٹر ، تاکیشی کسائی نے کہا ہے کہ سنگاپور میں کورونا وائرس کے انفیکشن میں تیزی سے اضافے سے نمٹنے کے لئے انتہائی مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تاہم اس سے نمٹنے کے لئے اس کے پاس صحت کی دیکھ بھال کا نظام اور رسک مینجمنٹ کی صلاحیت موجود ہے ۔ برطانوی …
سنگاپور کے پاس کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے موثر نظام موجود ہے،عالمی ادارہ صحت

مزید خبریں
منیلا ۔ 21 اپریل (اے پی پی) عالمی ادارہ صحت اور مغربی بحر الکاہل کے ڈائریکٹر ، تاکیشی کسائی نے کہا ہے کہ سنگاپور میں کورونا وائرس کے انفیکشن میں تیزی سے اضافے سے نمٹنے کے لئے انتہائی مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تاہم اس سے نمٹنے کے لئے اس کے پاس صحت کی دیکھ بھال کا نظام اور رسک مینجمنٹ کی صلاحیت موجود ہے ۔ برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق عالمی ادارہ صحت اور مغربی بحر الکاہل کے ڈائریکٹر ، تاکیشی کسائی نے اپنی بریفنگ میں کہا ہے کہ سنگاپور میں وائرس کے کیسز میں اضافے کے باعث انتہائی مشکل چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے لیکن اس کے پاس صحت کی دیکھ بھال کا اتنا بہتر نظام موجود ہے کہ وہ ان حالات پر قابو پالے گا۔








