اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی) اسلام نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 533 کیسز رپورٹ ، ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9749 ہوگئی، اموات 209، 2156 متاثرہ افراد صحتیاب ہوگئے۔سینٹر کی طرف سے کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹ کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے ایکٹو کیسز کی تعداد 7384 تک پہنچ گئی۔ نیشنل …
چوبیس گھنٹوں کے دوران 533 کیسز رپورٹ ، ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9749 ہوگئی، اموات 209، 2156 متاثرہ افراد صحت یاب ہوگئے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی) اسلام نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 533 کیسز رپورٹ ، ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9749 ہوگئی، اموات 209، 2156 متاثرہ افراد صحتیاب ہوگئے۔سینٹر کی طرف سے کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹ کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے ایکٹو کیسز کی تعداد 7384 تک پہنچ گئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی)کے مطابق بدھ کی صبح 8 بجکر 30 منٹ تک گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 533 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 4328 تک پہنچ گئی،سندھ میں 3053کورونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے، خیبر پختونخوا میں کیسز کی تعداد 1345اور اسلام آباد میں 194ہوگئی، بلوچستان میں 495 گلگت بلتستان میں 283کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 51 ہوگئی۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 209 تک پہنچ گئی جن میں سے سندھ میں 66، پنجاب میں 51، کے پی کے میں80، اور بلوچستان میں 6 ، گلگت بلتستان کے 3 او اسلام آباد میں 3 مریض کورونا وائرس کے باعث جان بحق ہوئے ہیں۔ اب تک ایک لاکھ 18 ہزار 20افراد کے کورونا وائرس کے لیے ٹیسٹ کئے گئے،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 5637 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے، کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے 2156 افراد اب تک صحتیاب ہو چکے ہیں۔







