موجودہ صورتحال میں قومی اتحاد اورکورونا کے خلاف مشترکہ احتیاطی تدابیر کی ضرورت ہے ، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا

اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدا مرزا نے موجودہ صورتحال میں قومی اتحاد کی اپیل کرتے ہوئے قوم پر زور دیا ہے کہ وہ کورونا کے خلاف احتیاطی تدابیر اختیار کرے، بدھ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صورتحال بہتر بنانے اور کورونا کا پھیلاﺅ روکنے کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو …

اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدا مرزا نے موجودہ صورتحال میں قومی اتحاد کی اپیل کرتے ہوئے قوم پر زور دیا ہے کہ وہ کورونا کے خلاف احتیاطی تدابیر اختیار کرے، بدھ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صورتحال بہتر بنانے اور کورونا کا پھیلاﺅ روکنے کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو ایک پیج پر ہونا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتیں کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فیصلے کرنے میں آزاد ہیں۔ انہوںنے کہا کہ سندھ میں طبی سہولیات بہتر نہیں ہیں ملک کے پسماندہ علاقوںمیں سماجی فاصلہ ممکن نہیں، جہاں صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال رہتی ہے اور لوگ تنگ جگہوں پر آبادہوتے ہیں انہوںنے کہا کہ سیاستدانوں کا کمیونٹی کے اندر ٹھوس رابط ہوتا ہے جو کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو چین کے تجربہ سے سیکھنا چاہیے اور مہلک وائرس کا مقابلہ اتحاد اور حوصلہ سے کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ عبادت گذار علمائے کرام کی ہدایات پر عمل کریں ۔