اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز نے خبر دار کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بجلی کے شعبہ سمیت کسی ادارہ میں کرپشن برداشت نہیں کرے گی اوربدعنوان عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرے گی بدھ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا وزیراعظم عمران خان کی ولولہ انگیز قیادت کے تحت حکومت بلا …
پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بجلی کے شعبہ سمیت کسی ادارہ میں کرپشن برداشت نہیں کرے گی، شبلی فراز

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز نے خبر دار کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بجلی کے شعبہ سمیت کسی ادارہ میں کرپشن برداشت نہیں کرے گی اوربدعنوان عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرے گی بدھ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا وزیراعظم عمران خان کی ولولہ انگیز قیادت کے تحت حکومت بلا امیتاز شفاف عمل پر یقین رکھتی ہے جس نے ملک سے بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے تمام تحقیقات اور انویسٹیگیشنز کو عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے آئی پی پیز کے متعلق انہوں نے کہا کہ انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز زیادہ قیمت پر بجلی فروخت کر رہے تھے اور اس کے نتیجہ میں اوسط قیمت میں اضافہ سے عوام پر بوجھ پڑ رہا تھا انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز ہمارے لئے مسائل پیدا کررہے تھے ماضی کے بدعنوان حکمرانوں نے 2004 میں یہ ترامیم کیں جو ہماری معیشت اور ملک کے روشن مستقبل کے لئے نقصان دہ تھے اداروں میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے حکومتی عزم کا اعادہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بے قاعدگیاں کرنے اور عوام پر بوجھ ڈالنے والوں کو کسی صورت معاف نہیںکیا جائے گا شبلی فراز نے کہا کہ حکومت نے آی پی پیز کے فرانزک آڈٹ کے لئے ایک انکوائری کمیشن تشکیل دیا ہے اور تحقیقات کے بعد مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے درست طور کہا ہے کہ غربت کورونا سے بڑا مسئلہ ہے اتنہوں نے کہا کہ پاکستان کے لئے یہ ایک مشکل وقت ہے کیونکہ ہمیں ایک غیرمعمولی صورتحال کا سامناہے انہوںنے کہا کہ جہاں تک معیشت اور لوگوں کی صحت کا تعلق ہے حکومت اس سلسلہ میں صحیح سمت اقدامات کررہی ہے انہوں نے کہا کہ وائرس کی روک تھام کے لئے مذہبی علماءکا تعاون قابل تعریف ہے۔







