نیویارک/لندن ۔ 22 اپریل (اے پی پی) دنیا بھر میں مہلک کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 77 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے، امریکہ اور یورپی ممالک کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ہیں، یورپ میں ایک لاکھ سے زیادہ اموات ہوچکی ہیں جبکہ امریکہ میں مصدقہ متاثرین کی تعداد آٹھ لاکھ 10ہزار سے زیادہ ہے۔ بدھ کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا بھر میں …
دنیا بھر میں مہلک کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 77 ہزار سے تجاوز کرگئی

مزید خبریں
نیویارک/لندن ۔ 22 اپریل (اے پی پی) دنیا بھر میں مہلک کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 77 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے، امریکہ اور یورپی ممالک کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ہیں، یورپ میں ایک لاکھ سے زیادہ اموات ہوچکی ہیں جبکہ امریکہ میں مصدقہ متاثرین کی تعداد آٹھ لاکھ 10ہزار سے زیادہ ہے۔ بدھ کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا بھر میں مہلک کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 25لاکھ77 ہزار 57 ہوگئی ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس کی وبا کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 44623ہوگئی ہے۔ اٹلی میں ہلاکتوں کی تعداد 24648جبکہ سپین میں اب تک 21282افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ فرانس میں اب تک اس وباءسے 20796اور برطانیہ میں 17337افراد ہلاک ہوئے ہیں۔اٹلی، سپین، برطانیہ اور فرانس میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں میں کسی حد تک کمی آرہی ہے جبکہ بعض یورپی ممالک میں نئے متاثرین کی تعداد میں کمی ہورہی ہے جس کے پیش نظر متعدد یورپی ممالک لاک ڈاو¿ن میں نرمی کررہے ہیں جن میں ڈنمارک سرفہرست ہے۔ اٹلی، سپین اور فرانس میں بھی اموات 20 ہزار سے تجاوز کرگئی ہیں۔ دریں اثناءادھر امریکہ میں کورونا وائرس کی وبا کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 44623ہوگئی ہے جو کہ عالمی سطح پر دیگر ممالک کی نسبت بہت زیادہ ہے۔اسی طرح ملک میں مصدقہ کیسز کی تعداد 809615 ہوگئی ہے۔ دنیا بھر میں مہلک کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 25لاکھ ہزار 57سے تجاوز کرگئی جبکہ ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 77 ہزار 662 ہوگئی۔ ادھر برطانوی وزیر صحت میٹ ہینکاک نے کہا ہے کہ (آج) جمعرات سے آکسفورڈ یونیورسٹی کی ٹیم انسانوں پر کورونا وائرس کی ویکسین کا ٹرائل کرے گی۔ دنیا بھر میں اس وقت کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 25لاکھ ہزار 57سے تجاوز کرگئی جبکہ ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 77 ہزار 662 ہے جس میں متواتر اضافہ ہورہا ہے۔







