رام اللہ ۔ 22 اپریل (اے پی پی) فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے کابینہ کے اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران وزیراعظم محمد اشتیہ کو کورونا وائرس کی وجہ سے لگائی گئی پابندیوں اور لاک ڈاﺅن میں نرمی کی ہدایت کی ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں صدر عباس نے کہا کہ ہمارے سامنے دو راستے تھے، ایک یہ کہ ہم پابندیوں میں مزید سختی …
فلسطینی صدر عباس کی لاک ڈاﺅن پابندیوں میں نرمی کی ہدایت

مزید خبریں
رام اللہ ۔ 22 اپریل (اے پی پی) فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے کابینہ کے اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران وزیراعظم محمد اشتیہ کو کورونا وائرس کی وجہ سے لگائی گئی پابندیوں اور لاک ڈاﺅن میں نرمی کی ہدایت کی ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں صدر عباس نے کہا کہ ہمارے سامنے دو راستے تھے، ایک یہ کہ ہم پابندیوں میں مزید سختی کرتے اور لوگوں کو وباءسے بچاتے یا ہم سب کچھ کھلا چھوڑ دیتے اور لوگوں کو ہلاکت میں ڈال دیتے، ہم اور تو سب کچھ کرسکتے تھے مگر اپنی قوم کو ہلاکت میں نہیں ڈال سکتے۔صدر عباس نے کہا کہ میں نے حکومت کو ہدایت کی ہے کہ غزہ اورالقدس کے باشندوں کی ہرممکن مدد کی جائے۔انہوں نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا اور کہا کہ ہمیں پورے منصوبے اور سوچ سمجھ کر لاک ڈاﺅن میں نرمی کرنی چاہیے۔ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ نے امریکہ اور اسرائیل کو فلسطینی علاقے اسرائیل میں ضم کرنے کی سازشوں پربھی متنبہ کیا اور کہا ہمارے ملک کا کوئی حصہ اسرائیل میں ضم کیا گیا تو اس کے خلاف قانونی اور عالمی سطح پر آواز اٹھائی جائے گی۔







