اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری سے بدھ کو پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے ملاقات کی جس میں برطانیہ اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس کی عالمی وبا کی صورتحال اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ دنیا اس وقت مشکل …
وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری سے برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری سے بدھ کو پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے ملاقات کی جس میں برطانیہ اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس کی عالمی وبا کی صورتحال اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ دنیا اس وقت مشکل صورتحال سے گزر رہی ہے، دوست ممالک مل کر مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ برطانوی حکومت کورونا وائرس کی وباءسے بچاﺅ کے معاملہ کو نہایت احتیاط سے دیکھ رہی ہے، مو¿ثر پیغامات کے ذریعے لوگوں کے رویوں میں تبدیلی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ وزیر مذہبی امور نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا سے بچاﺅ کیلئے دینی حلقوں کی جانب سے 20 نکاتی متفقہ اعلامیہ بڑی کامیابی ہے، جید علماءکرام عوام الناس کی آگاہی کیلئے مو¿ثر کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گھروں میں نماز کی ادائیگی تحفظ بھی ہے اور عبادت بھی، یہی ہماری اولین ترجیح ہے۔







