وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزاسے جاپان کے سفیر کونینوری متسوداکی ملاقات

اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ وفاق، صوبے اور عسکری ادارے کورونا وائرس سے بچاو¿ کیلئے بھرپور مو¿ثر اقدامات کر رہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو پاکستان میں جاپان کے سفیر کونینوری متسودا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات کے دوران پاکستان میں کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کیلئے اقدامات و انتظامات …

اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ وفاق، صوبے اور عسکری ادارے کورونا وائرس سے بچاو¿ کیلئے بھرپور مو¿ثر اقدامات کر رہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو پاکستان میں جاپان کے سفیر کونینوری متسودا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات کے دوران پاکستان میں کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کیلئے اقدامات و انتظامات بر تبادلہ خیال کیا گیا۔ معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا سے بچاو¿ کیلئے وفاق، صوبے اور عسکری ادارے مو¿ثر اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان روزانہ کی بنیاد پر صورتحال کو مانیٹر کر رہے ہیں۔ جاپانی سفیر نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 3.41 ملین ڈالر کی امداد کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کیلئے حکومت پاکستان کو دی جا رہی ہے۔ علاوہ ازیں خیبرپختونخوا کے ضلع ہری پور میں مستحق خاندانوں کیلئے کورونا سے بچاو¿ کیلئے صحت اور صفائی کی کٹس فراہم کی جا رہی ہیں۔