ماحول کو بہتر اور عوام دوست بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے، چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا ارتھ ڈے کے موقع پر پیغام

اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ ماحول کو بہتر اور عوام دوست بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے اور اس صورتحال میں جہاں پوری دنیا کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے کوشاں ہے وہاں ماحول کا تحفظ اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنے کے لئے بھی بھر پور باہمی اشتراک زور پکڑ …

اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ ماحول کو بہتر اور عوام دوست بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے اور اس صورتحال میں جہاں پوری دنیا کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے کوشاں ہے وہاں ماحول کا تحفظ اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنے کے لئے بھی بھر پور باہمی اشتراک زور پکڑ گیا ہے۔ ارتھ ڈے کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ماحولیاتی تغیرات انسانی زندگیوں پر براہ راست یا بالواسطہ اثر انداز ہو رہے ہیں اور ان موسمیاتی تغیرات کے باعث لاحق خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے موثر اور مربوط لائحہ عمل اپنانا ہو گا۔ انہوں نے کہا پاکستان کی پارلیمان نے اس حوالے سے موثر کردار ادا کرتے ہوئے پالیسی سازی اور قانون سازی کی ہے تاکہ ماحول کو انسان دوست بنایا جا سکے اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات کو کم کیا جا سکے۔