کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد بہت زیادہ ہے، مخیر حضرات ان کی مدد کیلئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں،وزیراعظم عمران خان کا ویڈیو پیغام

اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد بہت زیادہ ہے، مخیر حضرات ان کی مدد کیلئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ بدھ کو پی ٹی وی سے نشر کئے گئے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ کورونا سے متاثرہ افراد کیلئے پیسہ اکٹھا کر رہے ہیں، حکومت کورونا سے نمٹنے کیلئے پیسہ خرچ کر رہی …

اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد بہت زیادہ ہے، مخیر حضرات ان کی مدد کیلئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ بدھ کو پی ٹی وی سے نشر کئے گئے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ کورونا سے متاثرہ افراد کیلئے پیسہ اکٹھا کر رہے ہیں، حکومت کورونا سے نمٹنے کیلئے پیسہ خرچ کر رہی ہے تاہم کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد بہت زیادہ ہے اور اس کیلئے زیادہ فنڈز کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ (کل) جمعرات کو 4 بجے بڑا ٹیلی تھون ہو گا، مخیر حضرات سمیت سب سے درخواست کرتا ہوں کہ ٹیلی تھون میں شرکت کریں۔