دنیا بھر میں پاکستانی مزدوروں اور کمیونٹی کو درپیش مسائل اور ممکنہ حل کے لیے اقدامات اٹھا رہے ہیں، سید ذوالفقار بخاری

اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں پاکستانی مزدوروں اور کمیونٹی کو درپیش مسائل اور ممکنہ حل کے لیے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کورونا وائرس کے متاثرین کے لیے پارلیمنٹ کی فنکشنل کمیٹی کے اجلاس کے دوران کیا ۔وزارت اوورسیز کی جانب سے جاری …

اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں پاکستانی مزدوروں اور کمیونٹی کو درپیش مسائل اور ممکنہ حل کے لیے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کورونا وائرس کے متاثرین کے لیے پارلیمنٹ کی فنکشنل کمیٹی کے اجلاس کے دوران کیا ۔وزارت اوورسیز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق زلفی بخاری نے کہا کہ عرب امارات اور سعودی وزیر برائے افرادی قوت عبداللہ بن نصیر سے ویڈیو لنک پر رابطہ ہوا ہے ، مزدوروں کے مسائل کے حوالے اقدامات اٹھارہے ہیں ، موجودہ حالات کے باعث بیرون ملک پاکستانیوں میں بے چینی پائی جاتی ہے،مشکل گھڑی میں ہم وطنوں کی ہر قسم کی ضروریات پوری کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے ممالک میںاپنے سفاتخانوں اور مخیر حضرات سے رابطہ کر کے پاکستانیوں کی مدد کر رہے ہیں۔ سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات کی حکومتوں سے درخواست کی ہے کہ وہ پاکستانی مزدوروں سے تعاون بڑھائیں۔ پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ سعودی عرب نے ہر قسم کے ویزے میں دسمبر تک توسیع کر دی ہے۔ وہاں پاکستانی محنت کشوں کو ملازمت سے برطرف نہیں کیا جائے گا۔