اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کورونا کے خلاف قومی کاوش میں فوج کا اہم کردارہے، رمضان المبارک میں ذمہ داری کا مظاہرہ کیا تو کورونا کم پھیلے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا …
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں میڈیا بریفنگ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کورونا کے خلاف قومی کاوش میں فوج کا اہم کردارہے، رمضان المبارک میں ذمہ داری کا مظاہرہ کیا تو کورونا کم پھیلے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو این سی او سی کے دورہ میں بریفنگ دی گئی، آرمی چیف کو مریضوں کی ٹیسٹنگ، قرنطینہ و دیگر عوامل سے آگاہ کیا گیا، کورونا کے خلاف قومی کاوش میں فوج کا اہم کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ 3 سے 4 ہفتے پاکستان کےلئے مشکل ہیں، ہم سب کو زیادہ سے زیادہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہو گا، کورونا کی وباءسے بچنے کےلئے آگاہی نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان میں ذمہ داری کا مظاہرہ کیا توکورونا کم پھیلے گا، پاکستان میں کورونا سے متاثر 2156 افراد مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ظفرمرزا نے کہا کہ راوں ماہ کے آخر تک 20 ہزارٹیسٹ یومیہ کی صلاحیت حاصل کر لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی وزراءصحت پر مشتمل سٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سنٹر پورا ہفتہ 24 گھنٹے کام کر رہا ہے اور اس سنٹر میں تمام صوبوں کے ساتھ مشاورت ہو رہی ہے جس میں شراکت دار اور دیگر متعلقہ ادارے کوآرڈینیشن کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کو سنٹر میں کورونا وائرس کے حوالہ سے بریفنگ دی گئی جس میں مستقبل کے حوالہ سے حکمت عملی کے بارے میں بتایا گیا کیونکہ اس قومی کاوش میں آرمی کا بہت بڑا کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ سول و ملٹری اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے وزراءصحت کے حوالہ سے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، تمام وزراءصحت ایک پلیٹ فارم پر کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف قومی ذمہ داری کے ساتھ لڑ رہے ہیں اور یہ ہمارا ایک اجتماعی فرض بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام لوگ اس وباءکو پھیلنے سے روکنے میں اپنا کردار ادا کریں۔







