ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی محمد قاسم خان سوری کا چیمبر آف کامرس کا دورہ

کوئٹہ۔ 22اپریل( اے پی پی )ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی محمد قاسم خان سوری نے چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا ،اس موقع پر بلڈرز ایسوسی ایشن اور کول مائنز کے وفد نے ان سے ملاقات کی۔ بلڈرزایسوسی ایشن نے ڈپٹی اسپیکر اسمبلی کو اپنے سفارشات پیش کئے۔ اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے ان کے تمام مطالبات و سفارشات غور سے سنیں اور انہیں حل …

کوئٹہ۔ 22اپریل( اے پی پی )ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی محمد قاسم خان سوری نے چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا ،اس موقع پر بلڈرز ایسوسی ایشن اور کول مائنز کے وفد نے ان سے ملاقات کی۔ بلڈرزایسوسی ایشن نے ڈپٹی اسپیکر اسمبلی کو اپنے سفارشات پیش کئے۔ اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے ان کے تمام مطالبات و سفارشات غور سے سنیں اور انہیں حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ کہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد اختیارات صوبوں کو دے دیئے گئے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ بلڈرز ایسوسی ایشن کے جتنے بھی مطالبات ہیں ان کو وزیراعظم تک پہنچاﺅں گا۔ انہوں نے کہا کہ بلڈرز کو زلزلہ پروف بلڈنگ کے ایس او پیز کی اجازت دلانے کی کوشش کروں گا۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام لوگوں سے گزارش ہے کہ جن کو اللہ نے نوازا ہے وہ اپنے غریبوں کی مدد کریں۔ کورونا وائرس کی وجہ سے غریب لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے۔ بلوچستان میں کورونا کے کیسز میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔ لہذا ایسے وقت میں لوگوں سے گزارش کروں گا کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کرکے خود کو اور اپنے خاندان والوں کو اس وبائسے بچانے کی کوشش کریں۔