اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم ارض منایا گیا۔ کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاﺅن کی وجہ سے اس سال دن کی مناسبت سے تقاریب کا اہتمام نہیں کیا جا سکا۔ اس سال اس دن کا موضوع ”موسمیاتی لائحہ عمل“ ہے۔ عالمی یوم ارض دنیا میں ہر سال 22 اپریل کو منایا جاتا ہے اور اس دن کی مناسبت سے شجرکاری، …
زمین کو کورونا اور ماحولیاتی تبدیلی کے خطرات سے بچانے کے مقصد کےلئے سب کو مل کر کام کرنا ہو گا، مشیر برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم ارض منایا گیا۔ کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاﺅن کی وجہ سے اس سال دن کی مناسبت سے تقاریب کا اہتمام نہیں کیا جا سکا۔ اس سال اس دن کا موضوع ”موسمیاتی لائحہ عمل“ ہے۔ عالمی یوم ارض دنیا میں ہر سال 22 اپریل کو منایا جاتا ہے اور اس دن کی مناسبت سے شجرکاری، شہروں اور سڑکوں کی صفائی، ماحولیات کے تحفظ و فروغ اور اس بارے میں آگاہی کے حوالہ سے تقاریب کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ دریں اثناءمیڈیا رپورٹس کے مطابق خلائی تحقیق کے ادارہ ناسا نے لوگوں کوترغیب دی ہے کہ وہ گھروں میں رہ کر زمین کا دن منانے کی تصاویر کا تبادلہ کریں کیونکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاﺅن کی وجہ سے لوگ اپنے گھروں میں مقیم ہیں۔ دریں اثناءوزیراعظم کے مشیر برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے عالمی یوم ارض کے حوالہ سے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ہمیں اپنی زمین کو کورونا اور ماحولیاتی تبدیلی کے خطرات سے بچانا ہے، اس مقصد کےلئے سب کو مل کر کام کرنا ہو گا۔ انہوں نے کورونا سے بچاﺅ کےلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور معاشرے کے غریب افراد کی مدد کےلئے کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔







