وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے وفاقی وزیر خسرو بختیار کی ملاقات ، کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے اور ممکنہ اقتصادی بحران سے بچنے کے لئے حکومتی اقدامات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا

اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور خسرو بختیار نے بدھ کو وزارت خارجہ میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے اور ممکنہ اقتصادی بحران سے بچنے کے لئے حکومتی اقدامات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ کورونا عالمی وبائی چیلنج نے عالمی معیشت کو بری …

اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور خسرو بختیار نے بدھ کو وزارت خارجہ میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے اور ممکنہ اقتصادی بحران سے بچنے کے لئے حکومتی اقدامات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ کورونا عالمی وبائی چیلنج نے عالمی معیشت کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک کے لئے محدود وسائل کے سبب ان معاشی مضمرات کا ازالہ انتہائی مشکل ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کورونا وبائی سورتحال ابھی غیر یقینی مرحلے میں ہے، پاکستان، مستقل لاک ڈاﺅن کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور نے ان مشکل حالات میں معیشت کا پہیہ حرکت میں رکھنے اور اسے زبوں حالی سے بچانے کے لئے اقتصادی بحالی کے مختلف مجوزہ منصوبوں سے وزیر خارجہ کو آگاہ کیا۔ دونوں وزراءنے ان نامساعد معاشی حالات کے پیش نظر وزیراعظم عمران خان کی طرف سے صنعتی شعبے کو کھولنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔