اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن سیّد امین الحق نے وزارت آئی ٹی اور یونائیٹڈنیشنز ڈویلپمنٹ پروگرام (یو این ڈی پی) کے مابین تعاون کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی بدھ کو صدارت کی۔ اجلاس وزارت آئی ٹی کے کمیٹی روم میں ہوا جس میں یو این ڈی پی کے پاکستان میں نمائندہ اگناسیو ارتازا اور وفاقی سیکرٹری وزارت آئی …
سیّد امین الحق کی زیر صدارت وزارت آئی ٹی اور یو این ڈی پی کے مابین تعاون کے حوالے سے اجلاس‘ آئی ٹی اور ڈیجیٹلائزیشن کے حوالے سے معاملات زیر بحث آئے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن سیّد امین الحق نے وزارت آئی ٹی اور یونائیٹڈنیشنز ڈویلپمنٹ پروگرام (یو این ڈی پی) کے مابین تعاون کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی بدھ کو صدارت کی۔ اجلاس وزارت آئی ٹی کے کمیٹی روم میں ہوا جس میں یو این ڈی پی کے پاکستان میں نمائندہ اگناسیو ارتازا اور وفاقی سیکرٹری وزارت آئی ٹی شعیب احمد صدیقی بھی موجود تھے۔ اجلاس میں آئی ٹی اور ڈیجیٹلائزیشن کے حوالے سے معاملات زیر بحث آئے۔ یو این ڈی پی کے نمائندہ نے وفاقی وزیر برائے آئی ٹی کو یو این ڈی پی کی ورکنگ اور فنگشنگ کے بارے میں بریف کیا۔ وفاقی وزیر برائے آئی ٹی نے کہا یو این ڈی پی قابل اعتبار پارٹنر ہے اور وزارت آئی ٹی اور یو این ڈی پی آپس میں تعاون جاری رکھیں گے۔ بعد ازاں یو این ڈی پی کے نمائندہ اور وفاقی سیکرٹری آئی ٹی نے آپس میں لیٹرز کا تبادلہ کیا جس کے تحت وزارت آئی ٹی اور یو این ڈی پی پاکستانی نوجوانوں کو ڈیجیٹل مہارتیں سکھانے کے حوالے سے مل کر کام کریں گے۔ دونوں مختلف اداروں کی جانب سے سروس ڈلیوری کو ڈیجیٹلا ئز کرنے کے حوالے سے بھی مل کر کام کریں گے۔ اجلاس میں وزارت آئی ٹی کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔








