پاکستان کی تجویز پر کوویڈ 19 سے متعلق سارک رکن ممالک کی ویڈیو کانفرنس کل ہو گی، معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے

اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی) پاکستان کی تجویز پر کوویڈ 19 سے متعلق سارک رکن ممالک کی ویڈیو کانفرنس کل جمعرات کو منعقد ہو رہی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کانفرنس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔ وزراء سینئر عہدیداروں کے علاوہ اجلاس میں سیکرٹری جنرل سارک ایسوال روانان بھی شریک ہوں گے۔ کانفرنس میں …

اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی) پاکستان کی تجویز پر کوویڈ 19 سے متعلق سارک رکن ممالک کی ویڈیو کانفرنس کل جمعرات کو منعقد ہو رہی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کانفرنس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔ وزراء سینئر عہدیداروں کے علاوہ اجلاس میں سیکرٹری جنرل سارک ایسوال روانان بھی شریک ہوں گے۔ کانفرنس میں کوویڈ19 کی نگرانی کو مستحکم کرنے، قومی استعداد کار بڑھانے، تحقیقی کوششوں میں معاونت اور علاقائی اور بین الاقوامی رابطوں کو فروغ دینے سمیت بحران سے نمٹنے کے لئے گہرے تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں کو زیر بحث لایا جائیگا۔بڑی آبادی اور صحت کے کمزور نظام کے حامل جنوبی ایشیاءکو جو پوری انسانیت کا ایک پانچواں حصہ ہے، وبائی امراض کے چیلنج کا سامنا ہے۔ ترجمان نے کہا ہے کہ سارک پلیٹ فارم سمیت تمام دستیاب ادارہ جاتی میکانزم کے استعمال اور علاقائی ممالک کے مابین گہری ہم آہنگی سے ہی اس وبا پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ ویڈیو کانفرنس صحت کے بحران پر موثر انداز میں قابو پانے اور اس کے سماجی اور معاشی اثرات کو کم کرنے کے لئے علاقائی سطح پر زیادہ سے زیادہ تعاون کو فروغ دینے کی غرض سے پاکستان کی کوششوں کا حصہ ہے۔