اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی) کورونا وائرس کے بچاﺅ اور پھیلاﺅ کو روکنے کے لئے وزارت صحت نے ریکروٹمنٹ کمیٹی قائم کر دی ہے۔ وزارت صحت نے تمام ہسپتالوں کے سربراہوں کو مراسلہ جاری کیا ہے جس کے مطابق پولی کلینک ہسپتال میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر نائلہ اسرار اور ڈپٹی سیکرٹری سعید احمد ہونگے۔کمیٹی میں پمز ہسپتال میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن اصغر علی ہونگے۔ فیڈرل …
کورونا وائرس کے بچاﺅ اور پھیلاﺅ کو روکنے کے لئے وزارت صحت نے ریکروٹمنٹ کمیٹی قائم کر دی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی) کورونا وائرس کے بچاﺅ اور پھیلاﺅ کو روکنے کے لئے وزارت صحت نے ریکروٹمنٹ کمیٹی قائم کر دی ہے۔ وزارت صحت نے تمام ہسپتالوں کے سربراہوں کو مراسلہ جاری کیا ہے جس کے مطابق پولی کلینک ہسپتال میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر نائلہ اسرار اور ڈپٹی سیکرٹری سعید احمد ہونگے۔کمیٹی میں پمز ہسپتال میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن اصغر علی ہونگے۔ فیڈرل جنرل ہسپتال میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور ڈپٹی سیکرٹری غلام مصطفی ہونگے۔ نرم ہسپتال میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور ڈپٹی سیکرٹری عدیل اشرف ہونگے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس میں ڈی ایچ او اور ڈپٹی سیکرٹری محمد اقبال ہونگے۔







