اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت کورونا وائرس سے نمٹنے اور اس کے پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے موثر اور سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے، وفاقی حکومت موجودہ صورتحال میں متوازن پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ بدھ کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر علمائے کرام، تاجربرادری …
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر کی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت کورونا وائرس سے نمٹنے اور اس کے پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے موثر اور سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے، وفاقی حکومت موجودہ صورتحال میں متوازن پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ بدھ کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر علمائے کرام، تاجربرادری اور عوام حکومت کی جانب سے جاری کی گئی ایس او پیز پر عمل کریں تو ملک میں صورتحال قابو میں رہے گی۔ اسد عمر نے کہا کہ وفاقی کابینہ میں کوئی بھی ایسا رکن نہیں جو اپنی وزارت سے فائدہ حاصل کر رہا ہو یا ذاتی فوائد کیلئے اختیارات استعمال کرتا ہو۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کوئی حکومت چینی اور آٹے بحران کی رپورٹ منظرعام پر لائی ہے، کمیشن کی فرانزک رپورٹ 25 اپریل کو آئے گی جس میں ذمہ داروں کا تعین ہو گا۔







