وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خا ن کی زیر صدارت اجلاس، لاک ڈاﺅن کی صورتحال،رمضان المبارک میں نماز تراویح کے انتظامات اور کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، اہم فیصلوں کی منظوری

کوئٹہ 22اپریل( اے پی پی ) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خا ن کی زیر صدارت منعقد ہونے والے اجلاس میں لاک ڈاﺅن کی صورتحال،رمضان المبارک میں نماز تراویح کے انتظامات سمیت کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال سے متعلق دیگر امور کا جائزہ لیکر بعض اہم فیصلوں کی منظوری دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ان پر فوری عملدرآمد کے آغاز کی ہدایت کی گئی۔ صوبائی وزراءمیر ظہور بلیدی، زمرک …

کوئٹہ 22اپریل( اے پی پی ) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خا ن کی زیر صدارت منعقد ہونے والے اجلاس میں لاک ڈاﺅن کی صورتحال،رمضان المبارک میں نماز تراویح کے انتظامات سمیت کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال سے متعلق دیگر امور کا جائزہ لیکر بعض اہم فیصلوں کی منظوری دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ان پر فوری عملدرآمد کے آغاز کی ہدایت کی گئی۔ صوبائی وزراءمیر ظہور بلیدی، زمرک خان اچکزئی، میر اسد بلوچ، عبدالخالق ہزارہ اراکین اسمبلی اصغر خان اچکزئی ،مبین خان خلجی ،چیف سیکرٹری فضیل اصغر، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور دیگر اعلیٰ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ کمشنر کوئٹہ نے اجلاس کو مختلف مکاتب فکر کے علماءکرام اور تاجر تنظیموں کے نمائندوں سے ہونے والی ملاقات کی پیش رفت سے متعلق بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ کوئٹہ شہر کی 590 مساجد میں نماز تراویح کا اہتمام ہوتا ہے علماءکرام نے تراویح کے انعقاد کے کئے 20 نکاتی ایس او پی پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی ہے اور ایس او پی پر عملدرآمد نہ کرنے والے علماءکو پہلے مرحلے میں وارننگ جاری کی جائے گی تاجروں کو صورتحال کی نزاکت سے آگا ہ کرتے ہوئے لاک ڈاﺅن کی پابندی کی ہدایت کی گئی اجلاس میں پولیس اور انتظامیہ کو لاک ڈاﺅن پر عملدرآمد یقینی بنانے، عوام کو ماسک کے استعمال کا پابند کرنے اور مجمع کی صورت میں فوری کاروائی کی ہدایت کی گئی اور اس امر سے اتفاق کیا گیا کہ کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال عوام کی جانب سے کسی قسم کی بے احتیاطی کی متحمل نہیں ہو سکتی ہے اجلاس میں مستحقین کو راشن کی فراہمی کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنروں کو راشن کی تقسیم میں شفافیت اور معیار کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی سیکریٹری صحت نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ مزید پی سی آر مشین کی دستیابی اور ایکسریکشن مشینوں کی تنصیب سے آئندہ دو روز میں کورنا وائرس ٹیسٹنگ کی استعداد دوگنا تک بڑھ جائیگی جس سے شہر کے مختلف علاقوں میں وائرس کی ٹیسٹ سیپلنگ میں آسانی ہوگی اور جلد نتائج مل سکیں گے انہوں نے بتایا کہ ماہرین طب پر مشتمل ایڈوائزری بورڈ کورنا وائرس سے متعلق تمام طبی امور کی نگرانی کر رہا ہے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایسے خاندان جو چھوٹے گھروں میں رہتے ہیں اور خاندان کے کسی ایک فرد کا ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت میں اسے گھر میں آئیسولیٹ نہیں کیا جاسکتا اس متاثرہ فرد کو اسپتال میں آئیسولیشن کی سہولت دی جائیگی اور عوام کو آگاہ کیا جائے گا کہ وہ ایسی صورت میں فوری طور پر محکمہ صحت سے رابطہ کریں اجلاس میں محکمہ صحت کو آئیسولیشن کی سہولیات میں اضافہ کئے فاسٹ ٹریک پر ہر ممکن اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی اجلاس میں اتفاق کیا گیا عوام کی صحت کا تحفظ سب سے زیادہ اہم ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔گندم کی خریداری کے حوالے سے سیکریٹری خوراک نے آگاہ کیا کہ نصیرآباد ڈویژن میں گندم کی خریداری کا آغاز کر دیا گیا ہے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ کورونا وائرس کا تاحال علاج دریافت نہیں ہوا احتیاط ہی وائرس سے محفوظ رہنے کا واحد طریقہ ہے انہوں نے عوام کو پیغام دیا ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر کی اہمیت کو سمجھیں کورنا وائرس سے ہونے والی اموات ایک حقیقت ہیں انہوں نے کہا کہ احتیاطی تدابیر کی ایس او پیز پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جا ئےگا کیونکہ ہمارا صحت کا نظام اتنا مستحکم نہیں کہ عوام کی بے احتیاطی کا کوئی رسک لیں سکیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت،وزراءاور اراکین اسمبلی رمضان اور عید سادگی سے منا کر عوام میں سادگی اختیار کرنے کا رجحان پیدا کرینگے۔اس موقع پر اے سی ایس پی اینڈ اور سیکریٹری خزانہ کی جانب سے اجلاس کو پی ایس ڈی پی کی پیش رفت اور صوبے کی مالی صورتحال سے متعلق بریفنگ بھی دی گءقبل ازیں اجلاس میں سابق صوبائی وزیر سردار مصطفے خان ترین کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی گئی۔