ملک میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز 21501، اموات486 ہوگئیں ، 5782 متاثرہ افراد صحت یاب، 2,22,404 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر

اسلام آباد ۔ 5 مئی (اے پی پی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹ جاری کر دی ہے۔ ملک میں کورونا کے ایکٹوکیسز کی تعداد 15233، تصدیق شدہ کیسز کی تعداد بھی 21501 تک پہنچ گئی، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1315 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، 24 مزید اموات کے ساتھ مجموعی اموات486 ہو گئیں۔ این سی او سی کے مطابق پنجاب …

اسلام آباد ۔ 5 مئی (اے پی پی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹ جاری کر دی ہے۔ ملک میں کورونا کے ایکٹوکیسز کی تعداد 15233، تصدیق شدہ کیسز کی تعداد بھی 21501 تک پہنچ گئی، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1315 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، 24 مزید اموات کے ساتھ مجموعی اموات486 ہو گئیں۔ این سی او سی کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 8103 تک پہنچ گئی، سندھ میں 7882 کورونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے، خیبرپختونخوا میں کیسز کی تعداد 3288 اور اسلام آباد میں464 ہو گئی، بلوچستان میں 1321، گلگت بلتستان میں 372 کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 71 ہو گئی۔ م±لک بھر میں اب تک 5782 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو گئے۔ این سی او پی مطابق کورونا وائرس سے موت کے منہ میں جانے والے افراد کی تعداد 486 تک پہنچ گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 24 نئی اموات ہوئی ہیں جن میں سندھ میں 136، پنجاب میں 135، کے پی کے میں 187، گلگت بلتستان 3، اسلام آباد میں 4 اور بلوچستان میں 21 مریض کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے۔ کورونا متاثرین میں مقامی پھیلاﺅ 84 فیصد جبکہ غیر ملکی سفری پھیلاﺅ 16 فیصد ہے۔ اب تک 2 لاکھ 22 ہزار 404 افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ کئے گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 9875 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے۔ ملک کے 717 ہسپتالوں میں قائم آئسولیشن وارڈز میں 4405 مریض زیر علاج ہیں، 186کورونا متاثرین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔