اسلام آباد ۔ 5 مئی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ ماہ رمضان میں عوام کو معاشی ریلیف دلانے کےلئے ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی ضروری ہے، اس مقصد کےلئے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو فعال کردار ادا کرنا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ غازی خان میں قیمتوں سے متعلق ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس …
وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کا ڈیرہ غازی خان میں اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 مئی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ ماہ رمضان میں عوام کو معاشی ریلیف دلانے کےلئے ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی ضروری ہے، اس مقصد کےلئے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو فعال کردار ادا کرنا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ غازی خان میں قیمتوں سے متعلق ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں وزیر مملکت کو پرائس کنٹرول کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ زرتاج گل نے کہا کہ ماہ رمضان میں عوام کو معاشی ریلیف دلانے کےلئے ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاو¿ن کرنا ہوگا جس کےلئے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مارکیٹوں میں نکلیں۔ انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں اور گرانفروشوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور قیمتیں کنٹرول کی جائیں۔








