لاہور۔5 مئی(اے پی پی )گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ایک طرف کورونا جبکہ دوسری طرف بھوک سے لوگوں کے مرنے کا خطرہ ہے ¾لاک ڈاﺅن میں نر می کا مقصد لوگوں کو مزید معاشی مسائل سے بچانا ہے ۔ خدا کیلئے عوام سمجھ لیں کورونا کیخلاف جنگ سڑکوں پر نہیں گھروں میں بیٹھ کر ہی جیتی جاسکتی ہے ۔ عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کون کیا …
گورنر پنجاب چودھری محمدسرور کی میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
لاہور۔5 مئی(اے پی پی )گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ایک طرف کورونا جبکہ دوسری طرف بھوک سے لوگوں کے مرنے کا خطرہ ہے ¾لاک ڈاﺅن میں نر می کا مقصد لوگوں کو مزید معاشی مسائل سے بچانا ہے ۔ خدا کیلئے عوام سمجھ لیں کورونا کیخلاف جنگ سڑکوں پر نہیں گھروں میں بیٹھ کر ہی جیتی جاسکتی ہے ۔ عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کون کیا کر رہا ہے اس لیے کورونا پر سنجیدگی کی بجائے سیاست کرنے والوں سے عوام حساب لیں گے۔صوبوں کے پاس مکمل اختیارات ہیں18ویں ترامیم میں تبدیلی کی باتیں بھی قبل از وقت ہیں کیونکہ پار لیمنٹ سمیت کسی فورم پر ترامیم میں تبدیلی کے بارے میں کوئی بات سامنے نہیں آئی ۔کورونا بحران کی وجہ سے پنجاب آب پاک اتھارٹی کے معاملات بھی متاثر ہوئے ہیں مگر پنجاب کے عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کر نے کا وعدہ پورا کیا جائیگا۔ وہ منگل کے روز لاہور پر یس کلب میں سرور فاﺅنڈیشن کے فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کر نے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر وائس چیئر سرور فاﺅنڈیشن بیگم پروین سرور،صدر لاہور پر یس کلب ارشد انصاری ،سیکرٹری بابر ڈوگر ،نائب صدر قذافی بٹ ،ممبر گور ننگ باڈی شاہد چوہدری اور جاوید فاروقی سمیت دیگر بھی موجو دتھے۔ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ حکومت نے بزنس کیمونٹی اور چھوٹے تاجروں سمیت دیگر کو مزید معاشی مسائل سے بچانے کیلئے سمارٹ لاک ڈاﺅن کیا ہے مگر عوام سمجھ رہے ہیں شاید ملک میں کورونا ختم ہو رہا ہے اور سڑکوں پر ہر گزرتے دن کیساتھ لوگوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے جسکی وجہ سے کورونا کے خطرات بڑ ھ رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز اور حکومت سب عوام سے بار بار کہہ رہے ہیں کہ آپ گھروں میں رہیں اور کورونا کو لینے کیلئے خود سڑکوں پر نہ آئیں کیونکہ جب کوئی شخص گھر سے نکلتا ہے تو وہ خود کورونا لے جاتا ہے یا کسی اور کو دے جاتا ہے اس لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کر نا ضروری ہے۔ ایک سوال کے جواب میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ آج جب پاکستان میں کورونا بحران کی وجہ سے لاکھوںافراد کی زندگیاں خطر ے میں ہیںا ور ملک کو معاشی مسائل بھی ہیں ان حالات میں جب بھی اپوزیشن جماعت سیاست کر یگی وہ سن لیں قوم انکو معاف نہیں کر یگی اور ان سے ا س موقعہ پر سیاست کر نے کا حساب بھی لے گی۔ اُنہوں نے کہا کہ مستحقین کی مالی معاونت کیلئے حکومت نے اہم اقدامات کیے ہیں مگر حکومت اکیلے کورونا کو شکست نہیں دے سکتی 22 کروڑ عوام متحد ہوں کورونا وائرس کو روکنا ممکن نہیں مگر گھر میں رہ کر بچا جاسکتا ہے عوام سے اپیل کرتا ہوں خدا کیلئے اپنے گھروں میں رہیں ۔گورنر پنجاب نے کہا کہ پنجاب کے مستحقین میں راشن کی فراہمی جاری ہے اور ریسکیو 1122 کے ذریعے گھروں تک سامان پہنچایا جارہا ہے۔ روزگار ختم ہونے سے کروڑوں افراد مشکل میں ہیں، ہمیں رویوں کو تبدیل کرنا پڑے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم ڈاکٹرز اور طبی عملے کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ریسکیو اہلکار مشکل وقت میں قوم کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ امدادی سرگرمیوں میں مخیرحضرات اور فلاحی تنظیموں کا کردار قابل ستائش ہے۔ گورنر نے کہا کہ کورونا کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے سب کو اپنے رویوں کو بدلنا ہو گا۔ وائس چیئر سرور فاﺅنڈیشن بیگم پروین سرور نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ سرور فاﺅنڈیشن رمضان المبارک میں غریب خاندانوں کو راشن کی فراہمی کیلئے کام کر رہی ہے اور اسکے ساتھ ساتھ ہم عوام کو پینے کے صاف پانی کویقینی بنانے کیلئے فلٹر یشن پلانٹس بھی لگا رہے ہیں اور مجھے خوشی ہے کہ ہم نے ا پنے وعدے کے مطابق لاہور پر یس کلب میں فلٹر یشن بھی لگادیا ہے اور کوئی شک نہیں کہ اگر عوام کو پینے کا صاف پانی ملے گا تو وہ بہت سی بیماریوں سے بھی بچ سکیں گے۔








