وفاقی کابینہ نے قومی اقلیتی کمیشن کی منظوری دے دی ہے،وفاقی وزیر مذہبی امورپیر نور الحق قادری

اسلام آباد ۔ 5 مئی (اے پی پی) وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے قومی اقلیتی کمیشن کی منظوری دے دی ہے جس میں کسی قادیانی کو رکن نہیں بنایا گیا، وزارت کی طرف سے کابینہ کو ارسال کردہ دونوں سمریوں میں قادیانیون کا نام شامل نہیں تھا۔ چیلا رام کیولانی کو کمیشن کا چیئرمین بنا دیا گیا ہے۔ منگل کو ایک …

اسلام آباد ۔ 5 مئی (اے پی پی) وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے قومی اقلیتی کمیشن کی منظوری دے دی ہے جس میں کسی قادیانی کو رکن نہیں بنایا گیا، وزارت کی طرف سے کابینہ کو ارسال کردہ دونوں سمریوں میں قادیانیون کا نام شامل نہیں تھا۔ چیلا رام کیولانی کو کمیشن کا چیئرمین بنا دیا گیا ہے۔ منگل کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ میں وزارت مذہبی امور کی طرف سے ارسال کردہ اقلیتی کمیشن کے حوالے سے سمری کی منظوری دیدی ہے۔ مینارٹی کمیشن کے چیئرمین کا تعلق سندھ ہندو کمیونٹی سے ہے۔ مفتی گلزار نعیمی اور مولانا عبدل خبیر آزاد مسلم ممبر ہوں گے۔ ہندو اور مسیحی برادری سے تین تین ممبر شامل ہیں۔ سکھ برادری سے دو، کیلاش اور پارسی برادری سے ایک ایک ممبر شامل کیا گیا۔ کسی قادیانی کو ممبر نہیں بنایا گیا۔ وزارت کی دونوں سمریوں میں قادیانی شامل نہیں کئے گئے تھے۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل بلحاظ عہدہ کمیشن کے ممبر ہونگے۔ سیکرٹری مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی بلحاظ عہدہ کمیشن کے سیکریٹری کے فرائض سر انجام دیں گے۔