وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی پارلیمانی رہنماﺅں کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 5 مئی (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کو بلایا جائے گا ،اس اتفاق رائے پر اپوزیشن نے اپنی ریکوزیشن واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔منگل کو پارلیمانی رہنماﺅں کے اجلاس میں کیے گئے اہم فیصلوں کے حوالے سے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ پارلیمانی رہنماﺅں …

اسلام آباد ۔ 5 مئی (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کو بلایا جائے گا ،اس اتفاق رائے پر اپوزیشن نے اپنی ریکوزیشن واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔منگل کو پارلیمانی رہنماﺅں کے اجلاس میں کیے گئے اہم فیصلوں کے حوالے سے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ پارلیمانی رہنماﺅں کا اجلاس سید فخر امام کی زیرصدارت منعقد ہوا۔اس میں مختلف تجاویز سامنے آئیں ، اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ بروز پیر بوقت تین بجے قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا جائے گا اس اتفاق رائے پر اپوزیشن نے اپنی ریکوزیشن واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔اجلاس کا دورانیہ ڈیڑھ سے دو گھنٹے تک ہو گااس خصوصی سیشن میں کوئی وقفہ سوالات نہیں ہو گا، کوئی تحریک استحقاق ، کوئی تحریک التواء یا توجہ دلاﺅ نوٹس نہیں لایا جائے گی ۔اجلاس ایک دن کے وقفے سے جاری رہے گا۔اس میں یہ بھی طے ہوا کہ اس اجلاس میں کورم کی نشاندہی نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اجلاس کو کووڈ 19 تک محدود رکھا جائے گا تاکہ قومی اتفاق رائے پیدا ہو سکے ۔یہ بھی فیصلہ ہوا ہے کہ پریس گیلری کے علاوہ وزیٹرز کو اجلاس میں شرکت کی اجازت نہیں ہو گی اور پریس نمائندگان کو کوریج کی اجازت ہو گی ان کی بابت حکمت عملی کا فیصلہ پریس گیلری کی ایگزیکٹو باڈی کرے گی۔وزیر خارجہ نے کہا کہ اجلاس میں ممبران کی شرکت کا فیصلہ ہر پارلیمانی پارٹی کے رہنما خود کریں گے۔ممبران کی سیفٹی کیلئے بھی طریقہ کار پر اتفاق رائے کر لیا گیا ہے۔پارلیمنٹ لاجز میں بھی آمدورفت کو محدود رکھا جائے گا۔اسی اجلاس کے دوران ہم کوشش کریں گے کہ بجٹ اجلاس کے حوالے سے بھی ہمارا اتفاق رائے ہو جائے۔

مزید خبریں