اسلام آباد ۔ 5 مئی (اے پی پی) کوویڈ 19 کے دوران قومی اسمبلی کا فزیکل سیشن طلب کرنے پر اتفاق رائے ہو گیا ہے جس کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس پیر 11 مئی کو طلب کیا جائے گا۔ اجلاس تمام پارلیمانی جماعتوں کی متناسب نمائندگی، صحت کی حفاظتی تدابیر اور مقررہ ایس او پیز کے تحت ہوگا۔ منگل کو کورونا وائرس کی صورت کے دوران قواعدوضوابط طے کرنے …
وفاقی وزیر سید فخر امام کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کے حوالے سے قائم پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 مئی (اے پی پی) کوویڈ 19 کے دوران قومی اسمبلی کا فزیکل سیشن طلب کرنے پر اتفاق رائے ہو گیا ہے جس کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس پیر 11 مئی کو طلب کیا جائے گا۔ اجلاس تمام پارلیمانی جماعتوں کی متناسب نمائندگی، صحت کی حفاظتی تدابیر اور مقررہ ایس او پیز کے تحت ہوگا۔ منگل کو کورونا وائرس کی صورت کے دوران قواعدوضوابط طے کرنے کے لئے قائم پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس منگل کو پارلیمنٹ ہاو¿س میں وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی اورتحقیق سید فخر امام کی زیر صدارت ہوا۔ کمیٹی نے مفصل بحث و مباحثہ اور ممبران اور پارلیمانی رہنماو¿ں کی تجاویز کو مدنظر رکھتے ہوئے صحت سے متعلق حفاظتی اقدامات/ ایس او پیز کے تحت قومی اسمبلی کے ممبران اور عملے کی صحت کو یقینی بناتے ہوئے قومی اسمبلی کا اجلاس منعقد کرنے کی سفارش کی۔ کمیٹی نے متبادل دن پر ہونے والی تقریباً تین گھنٹے طویل پارلیمانی بحث کو حکومت کی طرف سے کورونا وائرس کے پھیلاو¿ کو روکنے، ملک کی معیشت پر وائرس کے اثرات اور اس کی بحالی کے لئے اٹھائے گے اقدامات تک محدود رکھنے کی سفارش کی۔ کمیٹی نے سفارش کی کہ اجلاس میں کوئی غیر مقننہ ایجنڈا نہ لیا جائے، لہذا وقفہ سوالات، تحریک التوا، توجہ طلب نوٹس اور استحقاق کی تحاریک کو زیر بحث نہ لایا جائے۔ جہاں تک ممبران کی حاضری پر توجہ دی گئی تھی، کمیٹی نے مذید سفارش کی کہ سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی رہنما اپنے ممبران کی حاضری کا خود فیصلہ کریں۔ یہ بھی تجویز کیا گیا کہ اجلاس سے پہلے ممبران پارلیمنٹ اور سیکرٹریٹ کے عملے کا کورونا وائرس کے لئے ٹیسٹ کیا جائے۔ اسمبلی کے اجلاس کے دوران پارلیمنٹ ہاو¿س میں آنے والے کثیر تعداد وزیٹرز میں داخلے کو مد نظر رکھتے ہوئے ، کمیٹی نے تجویز کیا کہ پارلیمنٹ ہاو¿س اور پارلیمنٹ لاجز میں وزیٹرز کے داخلے پر پابندی ہوگی۔ تاہم وزراءکو مشورہ دیا جاسکتا ہے کہ وہ اپنے ساتھ عملہ کے صرف ایک ممبر کو ساتھ لائیں۔ کمیٹی نے مزید سفارش کی ہے کہ پارلیمنٹری رپورٹرز ایسوسی ایشن (پی آر اے) جو کہ پارلیمانی رپورٹرز کی نمائندہ تنظیم ہے اسمبلی اجلاس کے اجلاس کی کارروائی کو کور کرنے کے لئے صحافیوں کی تعداد کا فیصلہ کرنے کے لئے کہا جائے۔ کمیٹی نے اجلاس کے لیے کراچی اور کوئٹہ سے خصوصی پروازیں چلانے کے لئے سفارش کرنے کا فیصلہ بھی کیا۔ مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی رہنما خواجہ محمد آصف نے وزیر خارجہ امور شاہ محمود قریشی کی موجودہ ماہ کے اگلے ہفتے میں اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی یقین دہانی پر اجلاس طلب کرنے کے لئے اپنی پارٹی اور اس کے اتحادیوں کی طرف سے پیش کردہ درخواست واپس لینے کا اعلان کیا۔ کورونا وائرس کے دوران قومی اسمبلی کے ہر اجلاس کی مدت کے ساتھ ساتھ فیزیکل سیشن کے انعقاد کے لئے طریق کار پر تبادلہ خیال کرنا کمیٹی کے آج کے اجلاس کے ایجنڈے میں تھا۔ کمیٹی نے اجلاس میں کاروباری معاملات، کورم اور صحت سے متعلق حفاظتی اقدامات / ایس او پیز اور خصوصی لاجسٹک انتظامات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا تاکہ ممبران اور قومی اسمبلی کے عملے کو اجلاسوں میں شرکت کے قابل بنایا جاسکے۔ کمیٹی اسپیکر قومی اسمبلی کو اپنی سفارشات پیش کرے گی تاکہ وہ اسمبلی کے اجلاس کے انعقاد کے لئے حکومت کو مناسب ہدایات جاری کر سکیں۔ اجلاس میں کمیٹی کے ممبران اور قومی اسمبلی میں تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی قائدین نے شرکت کی۔








