وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا اومان کے وزیر خارجہ یوسف بن علوی سے ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد ۔ 5 مئی (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اومان کے وزیر خارجہ یوسف بن علوی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ منگل کو ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزراءخارجہ نے ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران کورونا عالمی وبائی صورتحال اور اس سے نبرد آزما ہونے کیلئے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اور کرونا وبا سے نمٹنے …

اسلام آباد ۔ 5 مئی (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اومان کے وزیر خارجہ یوسف بن علوی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ منگل کو ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزراءخارجہ نے ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران کورونا عالمی وبائی صورتحال اور اس سے نبرد آزما ہونے کیلئے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اور کرونا وبا سے نمٹنے اور اہم علاقائی امور پر مشترکہ حکمت عملی اپنانے کے حوالے سے مشاورتی سلسلہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔ وزیر خارجہ نے اومان حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلاو¿ کو روکنے کے لیے کیے گئے بروقت اقدامات کی تعریف کی اوراپنے اومانی ہم منصب کو کورونا عالمی وبائی چیلنج سے نمٹنے کیلئے حکومت پاکستان کی طرف سے کی جانے والی کاوشوں سے آگاہ کیا۔ وزیر خارجہ نے اومان میں مقیم وطن واپسی کے منتظر پاکستانیوں کی جلد وطن واپسی میں معاونت فراہم کرنے پر عمانی وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ موجودہ وبائی تناظر میں ترقی پذیر ممالک کو شدید معاشی مشکلات کا سامنا ہے، وزیر اعظم عمران خان نے کورونا وبا کے مضمرات سے نمٹنے اور کمزور معیشتوں کو سہارا دینے کیلئے ترقی پذیر ممالک کیلئے گلوبل ڈیٹ ریلیف کا مطالبہ کیا ہے تاکہ یہ ممالک اپنے وسائل کو قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کو روکنے کے لئے استعمال میں لا سکیں۔ وزیر خارجہ نے مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا میں ٹڈی دل حملے کے خطرے سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور دیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلسل بھارتی کرفیو کے باعث 80 لاکھ کشمیریوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ چکی ہیں۔ بھارت جس طرح مسلمانوں کو کورونا وائرس کے پھیلاو¿ کا ذمہ دار گردان رہا ہے وہ انتہائی افسوس ناک ہے۔عالمی برادری کو اس تشویشناک صورتحال کا فوری نوٹس لینا چاہیے۔ دونوں وزرائے خارجہ نے کورونا وبا سے نمٹنے اور اہم علاقائی امور پر مشترکہ حکمت عملی اپنانے کے حوالے سے مشاورتی سلسلہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔

مزید خبریں