اسلام آباد ۔ 5 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ پروفیشنلز ہیلتھ ورکرز ہمارے فرنٹ لائنز ہیروز ہیں، حکومت ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، ہیلتھ ورکرز کو حفاظتی آلات ترجیح بنیادوں پر فراہم کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو پمز ہسپتال کے دورہ پر اعلی سطحی اجلاس کی صدارت …
پروفیشنلز ہیلتھ ورکرز ہمارے فرنٹ لائنز ہیروز ہیں، حکومت ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ پروفیشنلز ہیلتھ ورکرز ہمارے فرنٹ لائنز ہیروز ہیں، حکومت ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، ہیلتھ ورکرز کو حفاظتی آلات ترجیح بنیادوں پر فراہم کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو پمز ہسپتال کے دورہ پر اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز نے بھی شرکت کی۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے درپیش چیلنجز انتظامات اور اقدامات پر بریفنگ دی۔ معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ کورونا وائرس سے عوام کو تحفظ دینے کیلئے بھرپور موثر اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں، پروفیشنلز ہیلتھ ورکرز ہمارے فرنٹ لاینز ہیروز ہیں، حکومت ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، ہیلتھ ورکرز کو حفاظتی آلات ترجیح بنیادوں پر فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پمز ہسپتال میں پروفیشنلز ہیلتھ ورکرز کو ایک ماہ کا حفاظتی آلات کا سٹاک فراہم کردیا ہے، پمز ہسپتال میں کورونا کے مریضوں کو بہترین طبی نگہداشت فراہم کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔








