کمپنیز ایکٹ میں کی گئی حالیہ ترامیم سے کاروبار ی اداروں پر انتظامی و ریگولیٹری بوجھ میں کمی اور کاروبار شروع کرنے اور کمپنیوں کے اقلیتی شئیر ہولڈز کے حقوق میں بہتری آئے گی، عبدالرزاق داو¿د

اسلام آباد ۔ 5 مئی (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داو¿د نے کہا ہے کہ کمپنیز ایکٹ میں کی گئی حالیہ ترامیم سے کاروبار ی اداروں پر انتظامی و ریگولیٹری بوجھ میں کمی آئے گی جبکہ ترامیم کے نتیجے میں ورلڈ بنک کی کاروباری آسانیوں کی درجہ بندی کے دو اہم اعشاریوں یعنی کاروبار شروع کرنے اور کمپنیوں کے اقلیتی شئیر ہولڈز کے حقوق میں …

اسلام آباد ۔ 5 مئی (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داو¿د نے کہا ہے کہ کمپنیز ایکٹ میں کی گئی حالیہ ترامیم سے کاروبار ی اداروں پر انتظامی و ریگولیٹری بوجھ میں کمی آئے گی جبکہ ترامیم کے نتیجے میں ورلڈ بنک کی کاروباری آسانیوں کی درجہ بندی کے دو اہم اعشاریوں یعنی کاروبار شروع کرنے اور کمپنیوں کے اقلیتی شئیر ہولڈز کے حقوق میں بہتری آئے گی۔ عبدالرزاق داو¿د نے منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ سیکیور ٹرانزیکشن ایکٹ 2016ءمیں ترامیم منقولہ اثاثوں کی الیکٹرانک رجسٹری کو آپریشنل کرنے میں معاون ہوں گی۔ رجسٹری کے فنکشنل ہونے سے خاص طور پر چھوٹے کاروبار والوں کے لئے بنکوں سے قرض کا حصول آسان ہو جائے گا۔ مشیر تجارت نے مزید کہا کہ ان اہم ترامیم سے ورلڈ بینک کی کاروباری آسانیوں کی درجہ بندی کی رپورٹ میں پاکستان کا قرضوں کی فراہمی سے متعلق اعشاریہ 20 درجے تک اوپر چلا جائے گا۔